پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے فیصلے لاڑکانہ اور خیرپور میں کیے جارہے ہیں، موجودہ نظام میں کوئی اچھا آدمی اپنی مرضی سے کام نہیں کرسکتا، پارٹی رہنما رضا ہارون نے کہا کہ تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد پر بات چل رہی ہے۔
ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے معززین کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کی بات کی ہے اورہم یہاں امن، محبت، دلوں کو جوڑنےاورنفرت کی سیاست ختم کرنے کا پیغام لےکرآئیں ہیں۔
نجی ہوٹل میں ہندو کمیونٹی جانب سے بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں سابق ناظم اسلام کوٹ ڈاکٹر موہن ہنجانی نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا ا علان کیا،ڈاکٹر موہن ہنجانی نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ہی جو ہندو کمیونٹی کے مسائل بہتر حل کرسکتی ہے۔
اس موقع پر مصطفی کمال نے انھوں نےلوگوں کو 24 اپریل کو ہونے والےجلسہ میں آنے کی دعوت دی۔اس تقریب میں رضاہارون نے بھی شرکت کی ہندو کمیونٹی کی جانب پاک سرزمین کے رہنماووں کو اجرک کا تحفہ دیا ۔