اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے تاریخ کی منظوری دیدی، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہونگے،گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی 24 جون کو اپنی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو چکی ہے۔قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات 60 دن میں ہونا لازم ہیں۔گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا مجاز ہے۔