• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری سرور نے پی ٹی آئی میں شاہ محمود کی بالادستی تسلیم کرلی

Chauhadry Sarwar Concedes Shah Mehmoods Supremacy In Pti
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری سرور نے شاہ محمود قریشی کی بالادستی تسلیم کرلی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی میں عمران کے بعددوسرے لیڈر شاہ محمود قریشی ہیں ۔

پاکپتن میں راؤ نسیم ہاشم خاں کی قیام گاہ پرانٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ شاہ صاحب کو وائس چیئرمین بنادیں،انہیں اس فیصلے پر خوشی ہوگی کیونکہ وہ مانتے ہیں کہ عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرپی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنا تو مسلم لیگ ن کا صفایا کردوں گا،تاہم پی ٹی آئی درست فیصلے کرے گی تو کامیا ب ہوگی۔بنی گالہ جاکر سچ بات کرتا ہوں اس لئے کچھ لوگ انہیں پسند نہیں کرتے۔
تازہ ترین