• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: زخمی ملزم کو چھڑانے کیلئے ہنگامہ، مقدمات درج

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تحصیل اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعد 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کے زخمی ہونے کے بعد اسے اسپتال لانے پر ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔

گھوٹکی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں، پہلا مقدمہ ایم ایس ڈہرکی کی مدعیت میں 250 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں پتھراؤ، توڑ پھوڑ، فائرنگ، مریضوں کو ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسرا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 48 نامزد سمیت 200 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ملزم کو چھڑوانے، پولیس اہلکار کو زخمی کرنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

پولیس کے مطابق مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم شبیر شر سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا تھا جبکہ ملزم کے خلاف دیگر جرائم کے مقدمات بھی درج تھے۔

ملزم کے ورثاء نے پولیس کے خلاف گزشتہ روز اسپتال میں احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

تازہ ترین