• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن قانون سازی سے لاتعلق ہے، راجہ بشارت

اپوزیشن قانون سازی سے لاتعلق ہے ، راجہ بشارت


وزیرِقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون سازی سے لاتعلق ہے جبکہ عوام نے اپوزیشن کو قانون سازی میں حصہ لینے کے لیے ووٹ دیئے بائیکاٹ اور احتجاج کے لیے نہیں دیئے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مفاد میں مثالی قانون سازی کی اور آئندہ بھی عوامی مفاد میں قانون سازی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام دوست بجٹ پر پوری حکومتی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، بجٹ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کا ضامن ہے۔

تازہ ترین