• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے عشائیے کا اہتمام

عمران خان کا اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے عشائیے کا اہتمام


وزیراعظم عمران خان آج حکومتی ارکان قومی اسمبلی کےاعزاز میں عشائیہ دیں گے، اتحادی اور حکومتی ارکان کو وزیراعظم ہاﺅس میں عشائیہ دیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے جانے والی عشائیے کی تقریب میں معاونین، مشیر بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کی تقریب میں وفاقی بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا اور ساتھ ہی تقریب میں پارٹی کے اندرونی اختلافات، اتحادیوں کے معاملات اور قومی ایشوز پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جانے پر مشاورت ہوگی، وزیراعظم عمران خان حکومتی ارکان قومی اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم پارٹی واتحادی ارکان قومی اسمبلی کومختلف معاملات پر اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق اور  بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کی  قیادت نے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عشائیہ اتحادیوں کو دیا گیا ہے اور اب ہم اتحادی نہیں رہے، جب اتحادی نہیں رہے تو عشائیے میں شرکت کیوں کریں۔

تازہ ترین