آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں، شہباز گل

ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں، شہباز گل


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ اسپتال کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اسپتال کے طبی عملے کو اُن خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔

شہباز گل نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شکریہ کا پیغام۔

اُنہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں، ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہیں اور ہم سب کی زندگی بچا رہے ہیں۔

شہباز گل نے لکھا کہ وزیراعظم اور پوری قوم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملےکو سلام پیش کرتی ہے۔

ایس او پیز کے حوالے سے اُنہوں نے لکھا کہ ہم ایس او پیز پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید