• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھے دیول کا کریم سے لفظ’فیئر‘حذف کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھے دیول نے مشہور مصنوعات بنانے والی کمپنی ’یونی لیور‘ کی جانب سے رنگ گورا کرنے والی مقبول کریم ’فیئر اینڈ لولی‘ سے لفظ ’فیئر‘ حذف کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ابھے دیول کا شمار بالی ووڈ کے اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے گورا رنگ کرنے والی کریموں کی مخالفت کی تھی۔

اب ’فیئر اینڈ لولی‘ سے لفظ فیئر کے حذف کئے جانے کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے ابھے دیول نے لکھا کہ یہ کمپنی کی جانب سے بہترین سمت کی جانب  درست قدم ہے۔


ابھے دیول نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’کمپنی کی جانب سے یہ انتہائی فیصلہ عالمی تحریک ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے تناظر میں لیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد گورا کرنے والی کریموں کیخلاف سراپا احتجاج تھے، ان کی کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں چہرہ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کے لیے بڑے پیمانے پر بالی وڈ اسٹارز کا سہارا لیا جاتا ہے۔ متعدد فن کار اور ماڈلز باقاعدہ 'فیئر اینڈ لولی' کے برانڈ ایمبیسڈر رہے ہیں اور اس کام کے لیے ان پر بھاری سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

جنوبی ایشیا جلد کو گورا کرنے والی کاسمیٹکس مصنوعات کی نہایت وسیع مارکیٹ ہے۔ لیکن نسل پرستی کے خلاف امریکہ اور یورپ میں نسل پرستی کے خلاف آوازیں اٹھنے کے بعد جنوبی ایشیا میں بھی ان مصنوعات کی تشہیر پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تازہ ترین