• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: نصرت اللہ خاں چوہان

صفحات: 272،قیمت: 800 روپے

ناشر:بُک ہوم،لاہور۔

ہمارے مُلک میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے، جواپنی تحریراور تحقیق کو انتہائی سنجیدگی سے اس رُخ پر مرکوز رکھتے ہیں کہ اُس کے نتیجے میں کسی مخصوص شعبے میں بہتری پیدا ہو یا تبدیلی آئے۔ نصرت اللہ خاں چوہان ایک ایسے ہی سنجیدہ فکر انسان ہیں، جو مذکورہ بالا رُخ پر کام کرتے ہیں۔ تدریس سے تعلق رکھنے والے نصرت اللہ خاں چوہان قبل ازیں بھی اپنی تحریروں سے لوگوں میں شعور و بیداری پیدا کرنے میں مصروف رہے ہیں۔

تاہم، زیرِنظر کتاب ’’گداگری اور پاکستانی معاشرہ‘‘ پیش کرکے اُنہوں نے صحیح معنوں میں ایک اہم ترین سماجی مسئلے کی جانب نہ صرف یہ توجّہ مبذول ہی کروائی ہے، بلکہ ہر جہت سے اُس کا جائزہ لے کر اُس کے حل کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ اُمید ہے کہ اس سماجی بُرائی کو دُور کرنے کے لیے ارباب حل و عقد اس تحقیق کوکارِ مفید جانیں گے۔

تازہ ترین