• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری


ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

ملتان، حیدرآباد، میر پور خاص، گھوٹکی، اور دیگر شہروں میں بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان سمیت دیگر شہروں اور 6 دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر بند ہوچکی ہے، لوڈشیڈنگ سے بےروزگاری میں اضافے کے علاوہ تاجروں کا کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔

میپکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاروں اور کھمبوں کی تنصیب کی وجہ سے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔

حیدرآباد میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کردیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں نے رات گھروں کے باہر جاگ کر گزاری۔

میرپورخاص اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، جبکہ گھوٹکی اوباڑو ڈہرکی میرپورماتھیلو اور خانپور مہر لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں اور شہری علاقوں میں 6 دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی خان میں شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں شیڈول 12 گھنٹے کے بجائے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ٹریپنگ اور کم وولٹیج سے قیمتی برقی آلات بھی جل جاتے ہیں۔

نوشہرہ میں ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ 8 گھنٹے اور کم سے کم 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔

تازہ ترین