گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ صوبہ کے دوسرے شہروں کی طرح گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق نئے ٹیکس کلچر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ اس تناظر میں عوام کے ہر طبقہ زندگی کے ہرشعبہ کے فر دپر یہ قومی فرض عائد ہو تا ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرے۔ انہو ںنے کہا کہ ٹیکس کی بر وقت ادائیگی سے ہی ٹیکس کا نظام مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیراہتمام صوبہ بھر میں منائے جانے والے ٹیکس ڈے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک تھے۔