• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کی امریکی رپورٹ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ / جنگ نیوز) انسانی اسمگلنگ کی امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ ٹریفکنگ اِن پرسن(ٹی آئی پی) میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی کردی گئی ہے ، پاکستان ٹائیر2سے ٹائیر2واچ لسٹ میں آگیا ہے تاہم امریکی رپورٹ حکومت پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ٹی آئی پی رپورٹ کو ٹایئر 1، ٹائیر 2، ٹایئر 2 واچ لسٹ اور ٹایئر 3 میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹایئر 2 واچ لسٹ والے ممالک وہ ہیں جن کی حکومتیں ٹریفکنگ متاثرین سے تحفظ کے ایکٹ (ٹی وی پی اے) کے کم سے کم معیارات پر پورا اترتی ہیں تاہم ان معیارات کی تعمیل میں اہم کوششیں کر رہی ہیں مگر اس کے باوجود اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان میں لڑکے اور لڑکیوں کو منظم غیر قانونی بھیک مانگنے، گھریلو ملازمت، جسم فروشی اور زراعت میں پابند مزدوری کی غرض سے خریدو فروخت اور کرائے پر یا اغوا کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی کوششوں میں پہلی بار اسمگلروں کو حکومت کے وسیع انسانی اسمگلنگ قانون کے تحت مجرم قرار دینا، گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ سمگلروں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا دینا اور مزدوروں کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے ملک بھر میں ان کی رجسٹریشن کو بڑھانا شامل ہے۔

تازہ ترین