• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: CTD اور حساس ادارے کا آپریشن، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام


کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں مشترکہ آپریشن کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا۔

شاہ پور میں کیے گئے آپریشن کے دوران زیر تعمیر مکان سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق زیر تعمیر مکان سے 4 دستی بم، پریما کارڈ اور بال بیئرنگ بھی آمد کیے گئے جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا سراغ مل گیا ہے اور جلد انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔

تازہ ترین