• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدیں کھلنے پر کونسے ملکوں کے شہری آسکیں گے، یورپی یونین فیصلہ نہ کرسکی

یورپین یونین میں اس بات کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ سرحدیں کھلنے کے بعد کون سے ملک کے شہری یورپ میں داخل ہو سکیں گے اور کون سے نہیں۔

یہ اطلاع یورپین کمیشن کے مائیگریشن اور داخلی امور کے ترجمان اڈالبرٹ جینز نے برسلز میں آن لائن نیوز کانفرنس میں بتائی۔

اس سوال پر کہ آیا اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ یکم جولائی کو کورونا وباء کے باعث بند کئے جانے والے یورپین ایکسٹرنل بارڈر کھلنے کے بعد کون سے ملک کے شہری یورپ میں آسکیں گے؟۔

جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس وقت یورپ کے ممبر ممالک میں اس حوالے سے گفتگو اور مشورہ جاری ہے۔ ابھی تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ 

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ روس، امریکہ اور برازیل سمیت 50 سے زائد ممالک کے شہری کورونا کے باعث ابھی یورپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

جبکہ محفوظ سمجھے جانے والے 47 ممالک جہاں وباء کا پھیلاؤ رک چکا ہے یا وہاں کورونا میں انتہائی کمی آچکی ہے، وہاں کے شہریوں کو اجازت ہوگی۔

تازہ ترین