• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی یونیورسٹیز کی بین الاقوامی طلبہ کیلئے شرائط نرم


کورونا وبا کے باعث تعلیمی سال متاثر ہونے کے خدشے نے طلبہ اور والدین کو فکر مند کر رکھا ہے۔

برطانیہ میں کوویڈ 19 پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، وہاں کی حکومت نے ویزے اور نئی کلاسز سے متعلق نئی پالیسی بھی جاری کردی ہے۔

برطانوی یونیورسٹیز نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے شرائط میں نرمی کردی ہے۔

رواں سال برطانوی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلبہ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟

اس سوال کا جواب ماہر تعلیم اظہر عابدی نے جیو نیوز سے گفتگو میں دیا اور بتایا کہ برطانیہ میں داخلہ ٹیسٹ میں بھی آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں تعلیم کے لیے تیار طلبا اپنے ملک سے ہی پروگرام کا آغاز کرسکیں گے اور پھر ویز ا ملنے پر برطانیہ پہنچ کر یونیورسٹی جوائن کرسکیں گے۔

اظہر عابدی نےکہا کہ برطانیہ کی کئی یونیورسٹیز نے کلاسز جوائن کرنے کی ڈیڈ لائن کو 4 سے 6 ہفتے تک بڑھادیا ہے، پروگرام کے اختتام پر دو سال برطانیہ میں قیام کا موقع بھی بحال رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین