• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تماشائیوں کے بغیر کرکٹ بے مزہ، آئی سی سی کچھ سوچے، شاہد آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ تو تماشائیوں کے بغیر ہوسکتے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اصل حسن ہی تماشائی ہیں۔ پیر کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ وائٹ بال کرکٹ میں اگر تماشائی نہیں آئیں گے تو کرکٹ بے مزہ ہوجائے گی اس بارے میں سوچ وبچار کی ضرورت ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ بور جائے گی یہ ڈیف کرکٹ بن جائے گی۔ انگلینڈ میں پاکستان کے لیے سیریز جیتنا ممکن دکھائی نہیں دیتا ۔ پاکستان ٹیم سیریز میں ایک آدھ میچ بھی جیت جائے تو بڑی بات ہوگی ۔ سابق آف اسپنر نے کہا کہ آئی سی سی نے سوچا ہو گا کہ کرکٹ اب زیادہ دیر رک نہیں سکتی ۔ کرکٹ شروع ضرور ہو رہی ہے لیکن مزہ خراب ہو جائےگا۔ دس ہزار گنجائش والے اسٹیڈیم میں ایک ہزار تماشائیوں کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ تعینات کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق ، یونس خان ، وقار یونس اور مشتاق احمد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

تازہ ترین