آپ آف لائن ہیں
بدھ23؍ذیقعد 1441ھ 15؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فلموں میں مختصر کپڑے نہیں پہن سکتی،سارہ خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتا دی ہے۔اداکارہ سے ایک ٹی وی شوکے دوران پوچھا گیا ڈراموں میں کامیابی کے بعد انہوں نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفربھی ہوئی تھی لیکن آفرانہوں نے ٹھکرا دی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصرکپڑے پہن سکتی ہیں جوان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کا ٹی وی انڈسٹری میں بڑا نام ہے۔ اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اورانڈسٹری میں تنازعات سے دوررہنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں۔

دل لگی سے مزید