• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں پانچ لاکھ سے زائد، اب ہم بحالی کی طرف جائیں گے، برطانیہ

نیویارک، لندن (ایجنسیاں ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2لاکھ 44 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5لاکھ4 ہزار410ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41لاکھ 85ہزار 953 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ53ہزار495مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،تفصیل کے مطابق امریکا تاحال کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا سے مزید 123 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی ہے26 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 13 لاکھ سے زائد کورونا واقعات کا حامل دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 46 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 57 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ روس میں کل اموات 9 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 437 ہو چکی ہے۔بھارت مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 384 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار چار سو سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا کے مزید 900مریض سامنے آگئے،36افراد ہلاک ہوئے، اموات کی تعداد 43 ہزار 550ہوگئی جبک کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 151ہو چکی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ 95 ہزار 850مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اموات 28 ہزار 343ہو گئیں اٹلی میں موات 34 ہزار 738 ہو چکی ہیں ایران میں مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 508 ہو گئی جبکہ کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 669 ہو گئے سعودی عرب میں کل اموات 1 ہزار 551 رپورٹ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 493تک جا پہنچی ہے۔چین میں کل 17 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے۔ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب ہم بحالی کی طرف جائیں گے، صحت کے نظام میں بہتری لائیں گے

تازہ ترین