• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں انسانی سائز کی چمگادڑ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر خوف پھیلا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) فلپائن میں ایک صارف نے انسانی سائز جتنے چمگادڑ کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جس نے دنیا بھر میں خوف پھیلا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چمگادڑ کا سائز اس قدر بڑا ہے کہ یہ کسی 6سے 7سالہ انسانی بچے کے جسم کے برابر ہو گی۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ چمگادڑ ایک گھر کے بالکونی کی چھت سے چمٹی ہوئی ہوتی ہے اور نیچے کھڑے موٹرسائیکل تک پہنچ رہی ہوتی ہے۔ اس ٹوئٹر صارف کا نام الیکس ہے جس نے یہ تصویر پوسٹ کی۔ الیکس اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ لکھتا ہے کہ ”آپ کو یاد ہو گا،میں نے بتایا تھا کہ فلپائن میں انسان جتنی بڑی چمگادڑیں ہوتی ہیں۔ میں ان چمگادڑوں کے بارے میں بات کر رہا تھا۔

تازہ ترین