• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انکوائری کمیشن کو غیرقانونی قرار دینے کیلئے انٹراکورٹ اپیل دائر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور شوگر ملز مالکان نے انکوائری کمیشن بنانے کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دینے، حکومتی اداروں کو کارروائی سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے، اپیل میں انکوائری کمیشن کی تشکیل درست قرار دینے کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے، پیر کو شوگر ملز ایسوسی ایشن اور شوگر ملز مالکان کی جانب سے جمع کرائی گئی انٹراکورٹ اپیل میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری داخلہ ، ایف آئی اے ، مرزا شہزاد اکبر اور واجد ضیاء سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، اپیل میں کہا گیا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے ، رپورٹ کسی بھی شوگر ملزکیخلاف قانونی کارروائی میں استعمال نہیں ہو سکتی ، رپورٹ مخصوص شوگر ملز کی تضحیک اورشوگر انڈسٹری کی شہرت خراب کرنے کیلئے استعمال ہو رہی ہے، اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن بنانے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی جبکہ کمیشن کی رپورٹ ، سفارشات کو کالعدم قرار دیا جائے اور انکوائری کمیشن کی سفارشات پر تمام اداروں کو کارروائی سے روکا جائے۔

تازہ ترین