• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او،ادویات کی جانچ کیلئے پاکستان میں پہلی لیب منظور

اسلام آباد (بلال عباسی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں ادویات کی جانچ کی پہلی لیب کی منظوری دیدی ہے، پرائم ہیلتھ پرائیویٹ لمیٹڈ لیب پاکستان کی پہلی لیب ہوگی جوبیرون ملک سے درآمد اور پاکستا ن سے دوسرے ممالک کو برآمد کی جانیوالی ادویات کی جانچ کرے گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جدید ترین لیبارٹری کو عالمی ادارہ صحت نے فارماسیوٹیکل کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز (جی پی پی کیو سی ایل) کے طریقوں کے مطابق قابل قبول سطح پر کام کرنے کیلئے منتخب کیا ہے، لیبارٹری کیلئے زیادہ تر جدید آلات جرمنی اور جاپان سے درآمد کیے گئے ہیں ۔

تازہ ترین