• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو تنہا چھوڑ دیا، اب وفاق کیلئے ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ اب ہم اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے ، میں نے وزیر ایکسائز کو کہاہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیں۔

اب پیٹرولیم مصنوعات کا بم گرایاگیاہے اور ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی غیر آئینی ہے، وفاقی حکومت لوگوں کو بالکل دفن کردیناہ چاہتی ہے کیا، اس ملک کے عوام اب موجودہ حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، وفاقی حکومت نے لوگوں کو اتنا تباہ کردیا ہے کہ اب یہ خود بھی پریشان ہوگئے ہیں، ٹڈی دل صرف کسانوں کا مسئلہ نہیں ہے یہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ہے مگر وفاقی حکومت کوونا کی طرح اس پر بھی سنجیدہ نہیں۔

کل عشائیہ میں لوگوں کو پکڑ دھکڑ کر جمع کیا گیا، جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے خود گھبرانا شروع ہوگئے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار شاہ کی ٹڈی دل سے متعلق تحریک التوا پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا۔ 

مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کا ایسے مقابلہ کرینگے جیسے کورونا کا کیاتھایہ سن کر ٹڈی دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین