• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 4 ہفتوں میں ادویات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو ادویات کی قیمتوں سے متعلق چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ دنیا میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز بڑی مضبوط ہیں، ہمارا ڈریپ کا ادارہ دوا ساز کمپنیوں کے نیچے لگا ہوا ہے، ڈریپ ادویہ ساز کمپنیوں سے ملا ہوا ہے، ڈریپ ادویات کی قیمتوں کو گھماتا رہتا ہے، ڈریپ چاہتا ہے کہ تمام کمپنیاں اسکے دروازہ پر آ کر بیٹھی رہیں، ڈریپ کو دوائوں کی قیمتوں کا تعین ایک دن میں کرنا چاہیے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ حکومت غیر معینہ مدت تک معاملہ نہیں ٹال سکتی۔ پیر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایک نجی دوا ساز کمپنی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین میں عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی، عدالت عظمیٰ نے دوائیوں کی قیمتوں کو سال 2013ءکی سطح پر منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے نجی دوا ساز کمپنی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت عظمیٰ نے دوائیوں کی قیمتوں سے متعلق ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

تازہ ترین