• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس حملہ ، مختلف دفاتر میں کام رُک گیا، اطراف کی دکانیں اورٹریفک بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشت گردی کا نشانہ بننے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملک کی معاشی شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہےتاہم حملے کے بعد مختلف دفاتر میں کام رک گیا ، خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ، اطراف کے بازار بھی نہ کھولے جاسکے ، دکانیں اور ٹریفک کو بند کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پاکستان کی معاشی شاہراہ کو درجہ رکھتی ہے، یہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ ہے جہاں اسٹیٹ بینک سمیت تمام بینکوں کے ہیڈ آفس کے ساتھ پولیس ہیڈ کوارٹر بھی ہے، اس سڑک پر میڈیا کےدفاتر بھی ہیں۔ پیر کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعہ کے بعداس سڑک پر مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین میں بھی خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین