اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) حکومت نے فنانس بل میں مزید ترمیم کرتے ہوئے درآمدی سگریٹ اور سگار پر ڈیوٹی 100 فیصد کے بجائے 65 فیصد کر دی جو کہ 12جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی تھی ، ذرائع کے مطابق درآمدی سگریٹ کی ریٹیل قیمت پر 65 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوگی جبکہ سگا رکی ریٹیل قیمت پر بھی 65 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔