• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے کرایہ 12ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

اب اندرون ملک کے لیے پروازوں پر یکطرفہ 12ہزار کرایہ وصول کیا جائے، اس میں ٹیکس بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ کمی کا تناسب کیا ہے ،

دوسری جانب ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ تاحال پی آئی اے کے کرائے کورونا سے پہلی والی سطح پر واپس نہیں آئے ،کورونا وائرس کی وبا کے بعد پی آئی اے نے کرائے بڑے تناسب سے بڑھا دیئے تھے اب ان میں کچھ کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین