• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی شخص کی جان بچانے والی بلی ’ہیرو‘ بن گئی

زخمی حالت میں بے ہوش پڑے ایک شخص کی جان بچانے میں مدد کرنے والی پالتو بلی ہیرو بن گئی۔

جاپان کے شہر ٹویوما کے نزدیک ایک عمر رسیدہ شخص نے دیکھا اس کی پالتو بلی مسلسل ایک قریبی نہر کی سمت میں دیکھ رہی ہے اور بے چینی کا اظہار کررہی ہے۔

بلی کے مالک کو اس پر تجسس ہوا اور وہ جب بلی کا تعاقب کرتے ہوئے اس سمت میں کچھ دور گیا تو وہاں ایک شخص کو زخمی حالت میں بے ہوش پایا۔

تشویش ناک حالت میں زخمی کو دیکھ کر بلی کے مالک نے دیگر لوگوں کو بھی مدد کے لیے بلایا جس کے بعد چار مزید افراد مدد کے لیے آن پہنچے۔ بلی کی بروقت نشاندہی سے زخمی شخص کی جان بچ گئی اور بلی کو اعترافی سند سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین