• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، 24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے آج صبح ضلع اسلام آباد میں محاصرہ کیا اور محاصرے کی آڑمیں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

اس موقع پر قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری محاصروں میں رواں ماہ 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین