• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے 7 مریضوں کا تعلق بیجنگ سے ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی ٹیم اگلے ہفتے چین بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چین جہاں دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وباء پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 531 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 531 ہو چکی ہے


چین میں 428 کورونا وائرس کے مریض اس وقت بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز یا گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 ہزار 469 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: دنیا میں کورونا کیسز 10412343، ہلاکتیں 508228

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 12 ہزار 343 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 8 ہزار 228 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 36 ہزار 450 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 782 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 67 ہزار 665 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین