• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSX حملے کے جواب میں بھارت کے منہ پر طماچہ پڑا: عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا افسوسناک واقعہ سوچی سمجھی سازش ہے جس کے جواب میں میں بھارت کے منہ پر طمانچہ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے میں 100 فیصد بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، پیسہ اور پلاننگ بھی بھارت نے کی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ پولیس نے زبردست رسپانس دیا، امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کاکہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

تازہ ترین