• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ٹیکس کی وجہ سےنہیں ہوا،حماد اظہر


وفاقی وزیر صنعت و پیدا وار حماد اظہر کاکہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹیکس کی وجہ سےنہیں ہوا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیدا وار حماد اظہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹیکس کی وجہ سےنہیں ہوا بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھیں جس کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ بجٹ میں صحت کے شعبے کا حصہ بڑھایا گیا ہے، این ایف سی کے پیسے روکنے کا اختیار نہیں ہے اور نہ ہی روکے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف بی آر میں زیادہ انوسٹمنٹ، اصلاحات اور بہتری کی ضرورت ہے، گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال وزارتوں کے مالیاتی نظم وضبط میں بہتری آئی ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پیٹرولیم لیوی 30 روپے رکھی گئی ہے۔ 

تازہ ترین