عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرزقرض کی منظوری دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق قرض کی یہ منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ اجلاس میں دی گئی۔
قرض کی یہ رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔ جبکہ اسے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔ جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔