• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے بھارتی اقدام تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیدیا

بھارت میں چینی موبائل ایپس پابندی پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت کا متعصبانہ اقدام اور عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بھارت میں ترجمان چینی سفارتخانہ جی رونگ کا کہنا تھا کہ چین کو بھارت کے عمل پر شدید تشویش ہے، چین ایسے تمام اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے متعصبانہ اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین، ای کامرس اور عالمی تجارتی اصولوں کے منافی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام مسابقتی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے بھی خلاف ہے، بھارت نے گذشتہ روز چین کی 59 موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپنے ملک میں چین کی 50 سے زائد موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان موبائل ایپس میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے۔

تازہ ترین