• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب، آپ نواز شریف کا نام لینے سے پہلے گریبان میں جھانک لیا کریں۔

وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں کئی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کی تقریر سے ظاہر تھا کہ وزیراعظم کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نالائق، نااہل اور سیلکٹڈ وزیراعظم کو گھر جانا ہوگا، عمران خان اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آنے والی نسلیں عمران صاحب کو تباہی و بربادی کے لیے یاد رکھیں گی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی پشاور کے 128 ارب کے کھڈے آپ کھودیں، الزام نواز شریف پر؟ عمران صاحب چینی چوری مافیا خود اور الزام نواز شریف پر؟، آٹا چوری آپ نے کیا اور الزام نواز شریف پر؟ پٹرول آپ چوری کرائیں اور الزام نواز شریف پر؟، معیشت 5 اعشاریہ 8 فیصد سے منفی صفر اعشاریہ 48 فیصد پر آپ لائیں اور الزام نواز شریف پر؟

تازہ ترین