• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ٹڈی دل کیخلاف ایمانداری سے کام کیا، بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حملے کے دوران ہم نے ایمانداری سے کام کیا۔

صوبائی اسمبلی سے خطاب میں عثمان بزدار نےکہا کہ ہم 5 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں، صوبے میں وبا سے متعلق ادویات کی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد بیڈز کا اضافہ کیا، فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کو شہید پیکیج دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آئندہ مالی سال کے لیے 106 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کورونا اور ٹڈی دل کے دوران 25 اضلاع اور تحصیلوں میں خود گیا اور ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے دو ارب روپے کے فنڈز جاری کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران ٹیم سے کہا کہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر نہ ہو بلکہ صحیح اعداد و شمار پر مشتمل ہو۔

تازہ ترین