• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: زیر زمین پانی کی لائن پھٹنے سے سڑک پر بلند فوارہ پھوٹ پڑا


دنیا بھر میں حادثات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، تاہم بعض اوقات ایسے حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ لوگ حیران رہ جائیں۔

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع Davanagere میں ایسا ہی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اچانک زیر زمین پانی کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور سڑک پر کئی فٹ بلند فوارہ پھوٹ پڑا۔

رپورٹ کے مطابق پانی کی پائپ لائن سڑک پر جاری مرمتی کام کے باعث پھٹی اور یوں سڑک پر بلندو بالا فوارہ پھوٹتا دکھائی دیا۔

جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا جبکہ اس واقعے میں ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہوگیا۔

تازہ ترین