• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کی مدت ختم، ایف بی آر کو 64 ارب مل سکے، ترجمان

اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کی مدت ختم ہوگئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے ایف بی آر کو 64 ارب روپے مل سکے، ایف بی آر کو گزشتہ برس 53 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔

ترجمان ایف بی آر نے مزید کہا کہ رواں سال ایف بی آر کو 11 ارب روپے زائد موصول ہوئے۔ اندرون اور بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم گذشتہ برس شروع کی گئی تھی۔ اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان ایف بی آر نے مزید کہا کہ جو اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھائے گا اس سے پورا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

جرمانے میں جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی ضبطی اور قید شامل ہے۔

یاد رہے کہ ن لیگ کے دور میں 18-2017 میں ایمنسٹی اسکیم سے 124.8 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔

تازہ ترین