• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ محمد ایوب راٹھور مقامی قبرستان میں سپرد خاک

لوٹن ( نمائندہ جنگ ) قوم پرست کشمیری رہنما راجہ محمد ایوب راٹھور کی نماز جنازہ بروز پیر علامہ قاضی عبد العزیز چشتی کی امامت میں ادا کر کے لوٹن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، ان کی رحلت پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر کالجز اینڈ آئی ٹی مطلوب انقلابی،کشمیری رہنماوں چوہدری محمد بشیر ، بیرسٹر مجید ترمبو ، راجہ اکبر داد خان ، ابرار گیلانی،سید حسین شہید سرور، یاسر چوہدری، شائد زمان، شبیر ملک ، چوہدری محمد شریف ، ممتاز بٹ، غلام عباس، نزیر احمد قریشی، ظفر قریشی، کونسلرز ، راجہ سلم خان، وحید اکبر اور آصف مسعود سمیت بڑی تعداد میں احباب نے مرحوم کی اہلیہ عاصمہ راٹھور بھائی صدیق راٹھور اور جملہ خاندان سے تعزیت کی ہے ۔

تازہ ترین