آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چیئرمین اسٹاک ایکسچینج،بورڈآف ڈائریکٹرز کا شہداءکو خراج تحسین

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان کی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کیساتھ اہم اجلاس میں شرکت ، ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے چیئرمین مسعود نقوی اور کمشنر سکیورٹیز مارکیٹ شوذب علی بھی اجلاس میں موجود تھے،اجلاس میں شہید ہونیوالے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ،چیئرمین عامر خان نے بہادر سکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جان دیکر دہشتگردوں کوعمارت کے اندر داخل ہونے سے روکا اور ملک کو بڑے حادثہ سے بچایا، انہوں نے بروقت کارروائی پر سندھ رینجرز، پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کا بھی شکریہ ادا کیا، سٹاک ایکسچینج کے بورڈ ارکان جن میں چائنیز ممبران بھی شامل تھےسے بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت اور ایس ای سی پی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام شراکت داروں کیساتھ ملکر کپیٹل مارکیٹ کو وسعت اور بڑھوتری کیلئے ا صلاحات جاری رکھیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید