• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا 


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آ ج طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ کا منگل کوہونے والا اجلاس اسمبلی سیشن کے باعث موخرہوا تھا، ذرائع کے مطابق جعلی لائسنس کا معاملہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیاہے۔

وفاقی کابینہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کو منسوخ کرنے کی منظوری دیگی، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال اور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین