• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کا دہرا معیار ،بھارتی پائلٹس کے بھی مشکوک لائسنس ،پابندی نہیں لگائی

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ کے دہرے معیار کی ایک زندہ مثال ریکارڈ پر موجود ہےجیسا کہ پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کی وجہ سے پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے تاہم یورپ کے کسی بھی ادارے نے کبھی بھی بھار ت کی کسی بھی ایئرلائنز پر پابندی نہیں لگائی باوجود اس بات کے کہ 2011 میں 4000 پائلٹس لائسنسز کو مشکوک قرار دیا گیا تھاان کی انکوائری کے بعد کئی پائلیٹس گرفتار ہوئے تھے امریکی میڈیا بلوم برگ نے اس وقت اس پر لکھا تھا ’’آپ بھارت میں پائلٹ کا لائسنس 35 منٹس میں حاصل کرسکتے ہیں‘‘بلوم برگ نے بھارتی ائیرلائنز اور پائلٹ کے لائسنسز پر بہت کچھ لکھا جاتا رہا تھا، ایسی صورت میں پاکستان اپیل میں جا سکتا ہےاور اسی تناظر میں اپنا کیس لڑسکتا ہے۔

تازہ ترین