• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول بحران کیوں پیدا ہوا؟وزیراعظم کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول کی حالیہ قلت کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئےمعاون خصوصی شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں سابق ڈی جی آئل راشد فاروق،سی ای او پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ عاصم مرتضیٰ اور سابق سینئر جی ایم پی ایس او نذر عبا س پر مشتمل انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں یا پٹرول پمپوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کرے گی۔

انکوائری کمیٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور ڈپو سے پٹرول پمپوں تک سپلائی میں کمی کا جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی تیل بحران میں پٹرولیم ڈویژن کے اقدامات پر بھی رپورٹ دے گی۔

کمیٹی اوگرا کی جانب سے تیل بحرا ن سے نمٹنے کیلئےکیےگئے اقدامات بھی دیکھے گی کہ کیا بحران سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدمات لئے گئے یانہیں ۔کمیٹی تیل قیمت میں کمی کےدرآمدات پر اثرات اور پٹرول کی دستیابی کا جائزہ بھی لے گی۔

کمیٹی یہ بھی جائزہ لے گی کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کی دستیابی کتنی ہے۔ کورونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جا ئے گا۔

تازہ ترین