تہران (جنگ نیوز )ایران کی ایک عدالت نے اس صحافی کو موت کی سزا سنا دی ہے جنہوں نے 2017میں ملک میں معاشی اصلاحات کے لیے احتجاج میں آن لائن خبریں دینے کے ساتھ ساتھ مظاہرے منظم کرنے کے لیے ʼٹیلی گرام کا استعمال کیا تھا۔
روح اللہ زم گزشتہ برس تک جلا وطن تھے تاہم 2019 میں وہ غیر واضح حالات میں ایران واپس آئے تھے۔
ملک واپس آنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے منگل کو روح اللہ زم کی سزا کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ روح اللہ زم ایک ویب سائٹ ʼآمد نیوز چلاتے تھے۔ اس ویب سائٹ پر ایران کے سرکاری حکام کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور خبر شائع کی جاتی تھیں۔