• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن آر ایل این جی کے صارفین کو ناکردہ گناہ کی سزا دیگا

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)حکومت آر ایل این جی کے صارفین کو ناکرہ گناہوں کی سزا دینے کے لئے،پیٹرولیم گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے مہنگی امپورٹیڈ آر ایل این جی گیس فراہم کرے گا۔موجودہ صورتحال میں پٹرولیم ڈویژن نے فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والے 73.848 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے کمرشل اور گھریلو صارفین کو نشانہ بنایا ہے، اس طرح نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے برآمد کنندہ گیس فراہم کررہی ہے۔ آر ایل این جی صارفین میں صنعتی، پاور، سی این جی، کھاد اور سیمنٹ سیکٹرز پر بوجھ ڈالا جارہا ہے ، جس سے 73.848 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔اس صورتحال میں اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) جس کا اجلاس یکم جولائی کو ہونا ہے میں پالیسی فیصلہ دے گی۔سمری میں یہ کہا گیا ہے پالیسی فیصلے میں گزشتہ دو سالوں کے دوران 73.848 ارب روپے کا خسارہ گھریلو اور کمرشل صارفین سے پورا کیا جائے۔

تازہ ترین