• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 50؍ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 50؍ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی 


کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے50؍ کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی اور یہ رقم معاشی اصلاحات اور کورونا کے سبب آنے والے اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک نے کورونا وائرس کے خلاف ردعمل میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں اور اسی سلسلے میں پاکستان کے لیے قرض کی رقم جاری کی گئی ہے۔50کروڑ ڈالر قرض کی اس رقم کی منظوری عالمی بینک کے بورڈ کے ایگزیکتو ڈائریکٹرز نے دی تاکہ مالیاتی امور میں معاونت، شفافیت اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات بھی کی جائیں گی۔

تازہ ترین