• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وبا نے امریکا کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ کورونا کی وبا نے امریکا کو شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے۔ لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ کورونا کے کیسز بڑھنے پر امریکی ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا نے دوبارہ پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 82 ہزار 11 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین