• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 14 ہزار 353 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 14 ہزار 622 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 76 ہزار 360 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 58 لاکھ 23 ہزار 371 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 123 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 27 ہزار 996 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کےامریکا میں 14 لاکھ 54 ہزار 383 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 935 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 490 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 485 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 59 ہزار 656 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 536 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 405 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ںکورونا سے 17 ہزار 417 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 92 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 730 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 654 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 351 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 355 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 677 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 85 ہزار 213 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 688 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 393 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 767 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 578 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 30 ہزار 211 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا مریضوں کے قرنطینہ کا نیا ضابطہ اخلاق

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 27 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 26 ہزار 89 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 649 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 823 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 534 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 486 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 395 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 289 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 741 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 802 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین