• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ خان نے ’ارطغرل غازی‘ کا بہترین کردار بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان بھی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہیں، عائشہ خان نے سیریز میں ’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی والدہ کا جاندار کردار ادا کرنے والی ’حائمہ خاتون‘ کی تصویر شیئر کی اور اس کردار کی جانب اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عائشہ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 2 میں پہنچ گئے ہیں، اس سیریز میں اسلامی روایات و اقدار اور تاریخ کی اس حیرت انگیز نمائندگی نے ہم دونوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔


انہوں نے سیریز میں اپنے پسندیدہ کردار کے حوالے سے بتایا کہ ’حائمہ خاتون‘ کا کردار اُن کا سب سے پسندیدہ کردار ہے۔

عائشہ خان کا کہنا تھا کہ قیادت ، ثابت قدمی، محبت اور وفاداری کا جو  مظاہرہ اس خاتون نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی کیا ہے یہ بلاشبہ ناقابلِ فراموش ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جاندار کرادر ادا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا خوب استعمال کرنے والی یہ خاتون ایک زبردست اداکارہ ہیں۔

عائشہ خان کی اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا کہ اس سیریز میں اُن کا پسندیدہ کردار ’آئیکز‘ کا ہے۔

سیریز میں ’آئیکز‘ ’ارطغرل‘ کے وفاداری ساتھی ’تُرگت‘ کی اہلیہ کا کردار تھا۔

تازہ ترین