• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیمہ کے بعد گوکچہ خاتون پر پاکستانیوں کی تنقید

پاکستانی سرکاری چینل پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیے جانے والا تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کے بعد اب ایک اور کردار گوکچہ خاتون (برکو کیراٹیلی) کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ترکی کی 30 سالہ اداکارہ برکو کیراٹیلی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ کے نام سے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ معصوم چہر ے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے کی وجہ سے سب ہی کی توجہ اور ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

ارطغرل غازی میں گوبچے (برکو کیراٹیلی ) مرکزی کرادار ارتغرل سے بے حد محبت کرتی ہے ۔

ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی مداحوں نے ہر کردار کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کر دیا ہے اور تُرک اداکاروں کی تعریفیں تو کبھی اُن کی نجی زندگی پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

اداکارہ برکو کیراٹیلی کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو اپلوڈنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ مغربی لباس پہنے ہوئے پول میں سوئمنگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں ۔

برکو کیراٹیلی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور مداح سخت نالاں نظر آ رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ برکو کیراٹیلی کو جس ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ وہ اُنہوں نے 2019ء میں اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی ، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مداح ارتغرل غازی ڈرامے کے ساتھ اس کے کرداروں سے بھی بے حد محبت کرنے لگے ہیں اور اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک کو بھی مغربی لباس زیب تن کیے جانے پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

تازہ ترین