• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI رکن سندھ اسمبلی کا K.E کیخلاف وزیراعظم کوخط


پاکستان تحریک انصاف کے رکن  سندھ اسمبلی رابستان خان نے کے الیکٹرک کے خلاف وزیراعظم عمران خان کو خط جاری کردیا۔

رابستان خان نے اس حوالے سے کہا کہ کراچی کی پہچان روشنیوں کے شہر کی تھی اب تاریکی ہی تاریکی ہے، سخت گرمی میں کورونا وائرس کے مریض گھروں میں قرنطینہ ہیں، مریض لوڈ شیڈنگ کے باعث مزید مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی رابستان خان نے کہا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کےالیکٹرک کے نامناسب اقدامات کانوٹس لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک نے شہریوں کے ساتھ مظالم کی انتہا کردی ہے۔ 

تازہ ترین